اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی

یروشلم(نیشنل ٹائمز) اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک نے مبینہ طور پر اسرائیل کو تباہ کرنے کے منصوبے کی قیادت کرنے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیل کاٹز نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ جو بھی ایرانی رہنما ایسے اقدامات کو فروغ دے گا، اسے ختم کر دیا جائے گا، اسرائیل ہر وقت اور ہر قسم کے خطرے کے خلاف اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے رپورٹ کیا ہے کہ کاٹز نے یہ بیان تہران میں جاری جنازے کے جلوس کے ردِعمل میں دیا۔

اس سے قبل اسرائیل کاٹز نے یہ بھی کہا تھا کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ‌ای کے بیٹے اور ممکنہ جانشین مجتبیٰ خامنہ ای نشانے پر ہیں، جس پر تہران کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا تھا۔

مذکورہ بیان پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تل ابیب میں اپنے پٹھوؤں کو قابو میں رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے اپنے مالک کی بات نظر انداز کی تو ایران اسرائیل کو سبق سکھائے گا۔



  تازہ ترین   
حماس کا غزہ حکومت سے دستبرداری کا اعلان، انتظامی کمیٹی تحلیل
سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو
قومی تعلیمی ایمرجنسی کے دو سال بعد بھی ملک میں اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر
امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل مگر ممکن ہے: باقر قالیباف
انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم
صدر زرداری آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے
اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی جلوس تہران میں رواں دواں، لاکھوں افراد شریک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر