صدر زرداری آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کرغز صدر کی دعوت پر آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے، صدر مملکت اعلیٰ سطح وفد کی قیادت بھی کریں گے۔

دورے کے دوران صدرِ پاکستان کرغز صدر سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال ہوگا، تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، کان کنی، زراعت، ٹیکسٹائل پر بات ہوگی۔

دفتر خارجہ کے مطابق حلال صنعت، صحت اور ادویہ سازی، ڈیجیٹل معیشت، تعلیم، سیاحت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات ہوگی، دورے کے دوران صدرِ پاکستان، کرغز پارلیمان کے سپیکر سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ گزشتہ 21 برسوں میں کسی پاکستانی صدر کا کرغزستان کا پہلا دورہ ہوگا، دورہ دسمبر 2025 میں کرغز صدر کے کامیاب دورۂ پاکستان کے تسلسل میں ہو رہا ہے، دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح روابط کے مسلسل فروغ کا عکاس ہے۔



  تازہ ترین   
حماس کا غزہ حکومت سے دستبرداری کا اعلان، انتظامی کمیٹی تحلیل
سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو
قومی تعلیمی ایمرجنسی کے دو سال بعد بھی ملک میں اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر
امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل مگر ممکن ہے: باقر قالیباف
انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم
صدر زرداری آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے
اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی جلوس تہران میں رواں دواں، لاکھوں افراد شریک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر