سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو

گگلت(نیشنل ٹائمز) چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بھارت سندھ طاس معاہدے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔

گلگت میں حلف برداری کی مرکزی تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں، گلگت کے عوام آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو یاد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور اپنی جدوجہد اور قربانیوں سے تاریخ میں ایک نمایاں مقام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا مینڈیٹ ہمارے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے، یہاں کے عوام کی مشکلات دور کرنا ہماری ترجیح ہے، گلگت بلتستان کے نوجوان باصلاحیت اور ہنر مند ہیں، نوجوانوں کیلئے بہترین مواقع فراہم کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست لڑائی جھگڑے کا دوسرا نام بن چکی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کیلئے کام کریں گے، گلگت بلتستان میں مینڈیٹ تسلیم کرنے پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کا ممنون رہوں گا، ہماری افواج نے بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دی، مودی کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس کی سازش کو ہم جانتے ہیں، اسرائیل کی سازش ناکام ہوئی، مودی افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دراندازی کرنا چاہتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سیسہ پلائی دیوار ہیں، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، پاکستان کی حفاظت کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جی بی اور آزاد کشمیر کو آئینی حقوق دینا پڑیں گے، جی بی اورآزاد کشمیر پرانی تنخواہ پر چلنے کو تیار نہیں، کچھ جماعتوں کا الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔



  تازہ ترین   
حماس کا غزہ حکومت سے دستبرداری کا اعلان، انتظامی کمیٹی تحلیل
سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو
قومی تعلیمی ایمرجنسی کے دو سال بعد بھی ملک میں اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر
امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل مگر ممکن ہے: باقر قالیباف
انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم
صدر زرداری آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے
اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی جلوس تہران میں رواں دواں، لاکھوں افراد شریک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر