انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم

کراچی(نیشنل ٹائمز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کر دیا۔

انویسٹ پاک پورٹل کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انویسٹ پاک پورٹل کے افتتاح پر گورنر سٹیٹ بینک کو مبارکباد دیتا ہوں، انویسٹ پارک پورٹل سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، انویسٹ پاک پورٹل سے سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جاز کیشن ایپ کے ذریعے 5 ہزار روپے سے انوسٹمنٹ کی جا سکتی ہے، انفرادی طور پر کی جانے والی یہ انوسٹمنٹ فائدہ مند ہوگی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، نوجوان خصوصاً جین زی کو سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کی کوشش کی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل عالمی معیار کی سہولت فراہم کرے گا، انویسٹ پاک پورٹل جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اہم سنگ میل ہیں، پورٹل سرمایہ کاری کے عمل کو تیز رفتار بنائے گا، معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آئے گی: گورنر سٹیٹ بینک

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، انوسٹ پاک پورٹل ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ انوسٹ پاک پورٹل ڈیجیٹل سے سرمایہ کاروں کو آن لائن سہولیات میسر ہوں گی۔

گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آئے گی، جدید ڈیجیٹل نظام سے شفافیت اور سہولت میں اضافہ ہوگا۔



  تازہ ترین   
حماس کا غزہ حکومت سے دستبرداری کا اعلان، انتظامی کمیٹی تحلیل
سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو
قومی تعلیمی ایمرجنسی کے دو سال بعد بھی ملک میں اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر
امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل مگر ممکن ہے: باقر قالیباف
انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم
صدر زرداری آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے
اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی جلوس تہران میں رواں دواں، لاکھوں افراد شریک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر