چین میں نئی توانائی والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں مئی کے دوران مستحکم اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کی نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای ویز) کی پیداوار اور فروخت میں مئی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں دوہرے ہندسے کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز (سی اے اے ایم) کے مطابق این ای وی پیداوار 22.4 فیصد بڑھ کر 15 لاکھ 54 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ فروخت 14.4 فیصد اضافے کے ساتھ 14 لاکھ 96 ہزار یونٹس رہی۔
مئی میں این ای ویز کا حصہ نئی گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں 56.9 فیصد تک پہنچ گیا جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں مزید اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
مجموعی طور پر مئی میں گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 26 لاکھ 16 ہزار اور 26 لاکھ 29 ہزار یونٹس رہی جو ماہانہ بنیاد پر بڑھی لیکن اس میں گزشتہ سال سے معمولی کمی ہوئی تاہم اس کمی کی شرح مزید کم ہو گئی۔
پہلے 5 مہینوں میں مجموعی طور پر آٹوموبائل پیداوار اور فروخت ایک کروڑ 22 لاکھ 35 ہزار اور ایک کروڑ 22 لاکھ 7 ہزار یونٹس رہی، جبکہ این ای وی پیداوار اور فروخت 58 لاکھ 41 ہزار اور 58 لاکھ 2 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جس سے سالانہ بنیاد پر بالترتیب 2.5 فیصد اور 3.5 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
صنعتی ماہرین کے مطابق ملکی مارکیٹ میں این ای ویز کی طلب میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ روایتی ایندھن والی گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی ہے۔ چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے نائب سیکرٹری جنرل چھین شی ہوا نے کہا کہ تیل کی بلند قیمتیں اس رجحان کی بڑی وجہ ہیں کیونکہ یہ ایندھن والی گاڑیوں کے اخراجات بڑھاتی ہیں اور این ای وی کی معاشی افادیت کو نمایاں کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی کمپنیوں کی جدت میں بھاری سرمایہ کاری نے نئی این ای وی ماڈلز کی تیز تر ترقی ممکن بنائی ہے جو صارفین کی مختلف ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر