چین اور عرب ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں، شِنہوا تھنک ٹینک رپورٹ

قاہرہ (شِنہوا) شِنہوا تھنک ٹینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور عرب ریاستوں کے درمیان مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو آگے بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
شِنہوا نیوز ایجنسی سے وابستہ تھنک ٹینک شِنہوا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بدھ کو “نئے دور میں چین-عرب تعاون کی کامیابیاں، مواقع اور امکانات” کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ توانائی کی عالمی تبدیلی کے تناظر میں چین اور عرب ممالک بدلتے رجحانات کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں فریق نئی توانائی کے شعبے میں تعاون کو ترقی کا نیا محرک قرار دے رہے ہیں اور روایتی و قابل تجدید توانائی کی ہم آہنگ ترقی، نیز ٹیکنالوجی اور منصوبوں کے باہمی اشتراک پر مبنی تعاون ایک نئے نمونے کی تشکیل کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیل اور گیس کی روایتی تجارت میں اعلیٰ سطح تعاون برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ فریقین نے ہائیڈروجن توانائی اور شمسی توانائی جیسے شعبوں میں تعاون کو بھی نمایاں طور پر تیز کیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین توانائی کی اپنی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کی حمایت کر رہا ہے کہ وہ عرب ممالک میں قابلِ تجدید توانائی کے ان منصوبوں میں حصہ لیں جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 30 لاکھکلو واٹ سے تجاوز کر چکی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان صنعتی صلاحیت سازی، سائنسی و تکنیکی اختراع، تعلیم اور سیاحت جیسے شعبوں میں بھی تعاون کی مضبوط رفتار دیکھی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر