امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تین روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے تین روزہ دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے جس دوران تجارتی جنگ اور عالمی معیشت پر بات چیت ہو گی ، صدر ٹرمپ نے اس سے پہلے 2017میں چین کا دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو یہ کہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت دینی چاہیے، وہ بے وقوف آدمی ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ ایک اچھی ڈیل چاہتا ہے اور انہیں یقین ہے کہ ایسا معاہدہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف جیت ہماری ہوگی، چاہے پرامن طریقے سے یا کسی اور طرح۔

انہوں نے کہا کہ دورۂ چین کے دوران چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوگی، تاہم ایران کے معاملے پر امریکا کو چین کی مدد کی ضرورت نہیں۔

امریکی صدر نے پاکستان کے کردار کو بھی کھل کر سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مذاکراتی عمل میں شاندار کردار ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شاندار شخصیات ہیں جبکہ پاکستان کی ثالثی کی کوششیں بہترین ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار دہشت گرد
ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس کمی کا امکان
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر