بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار

گڑھی دوپٹہ(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے الیکشن نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

آزاد کشمیر الیکشن نتائج پر پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں گرما گرمی بڑھ گئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مظفر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چودھری یاسین کے حلقے میں دھاندلی کے نتائج کیوں تسلیم کریں، 30 پولنگ سٹیشنز پر قبضہ کرنے اور ٹھپے لگانے کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں، ان 30 پولنگ سٹیشنز پر نوے فیصد ٹرن آؤٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چودھری یاسین کے حلقے میں ری پولنگ کرائی جائے، پیپلز پارٹی کا مقابلہ اس جماعت سے ہے جو نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہے، سیاسی میدان میں شکست ملتی ہے تو قبول کرنے کو تیار ہوں، لیکن چوری شدہ رزلٹ تسلیم نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سچ اور مفاہمت کمیشن بنا کر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیا جائے، کشمیری عوام کے ووٹ پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، یقین دلاتا ہوں ہر چوری او ر چھینی ہوئی نشست ان سے واپس دلائیں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ میں کشمیر کے عوام کو حق ملکیت دلانا چاہتا ہوں، میں یہ حقوق بندوق کے زور پر نہیں لوں گا، میں سڑکیں بند کرکے نہیں الیکشن جیت کر عوام کو حقوق دلاؤں گا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر