سیان رہنماؤں کا مشرق وسطیٰ بحران کے تناظر میں خطے کی مضبوطی کے لئے ’’مشترکہ عزم‘‘ کا اعادہ

منیلا (شِنہوا) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کے بحران پر ردعمل سے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کا مقصد توانائی کی عالمی قلت اور رسد میں رکاوٹوں کے تناظر میں خطے کے مشترکہ ردعمل کو مضبوط بنانا ہے۔
فلپائن کے شہر سیبو میں منعقدہ سربراہ اجلاس کے دوران رہنماؤں نے بڑھتی ہوئی معاشی بے یقینی، خاص طور پر توانائی کی سلامتی اور ایندھن کی فراہمی پر اثرات کے پیش نظر خطے کی مضبوطی کے لئے اپنے ’’مشترکہ عزم‘‘ کا اعادہ کیا۔
مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا، جن میں علاقائی سطح پر ایندھن کے اشتراک کے نظام کو فعال کرنا اور پورے جنوب مشرقی ایشیا میں بجلی کے بہتر رابطے کے لئے علاقائی پاور گرڈ کے منصوبے کو تیز کرنا شامل ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جو نہ صرف عام شہریوں کی جان و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے بلکہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لئے بھی بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ توانائی سے متعلق معاہدے پر فوری عملدرآمد کیا جائے، جس کے تحت رکن ممالک رضاکارانہ اور تجارتی بنیادوں پر ایک دوسرے کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
رہنماؤں نے توانائی کے ذرائع میں تنوع لانے پر بھی زور دیا تاکہ تیل پر انحصار کم کیا جا سکے، جبکہ قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے اور شہری جوہری توانائی سمیت نئی ٹیکنالوجیز کو بین الاقوامی حفاظتی معیار کے مطابق اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر