پی ایس ایل 11 کا فائنل: ٹیم اور فرنچائز کو کتنا انعام ملے گا؟

لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے انعامی رقم کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم 5 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے جب کہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

پی ایس ایل 11 کا فائنل اتوار کے روز پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، پشاور زلمی 2018، 2019 اور 2021 کے سیزنز میں رنر اپ رہی، زلمی انتظامیہ اور شائقین کو اس بار ٹائٹل جیتنے کی امید ہے۔

شائقین کرکٹ کو شام 6 بجے تک سٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فرنچائزز کے لیے الگ انعامی رقم مقرر کردی گئی۔

اِسی طرح بہترین پلیئر ڈیویلپمنٹ پروگرام رکھنے والی فرنچائز کو 2 لاکھ امریکی ڈالر سے نوازا جائے گا اور جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے بھی 5 لاکھ امریکی ڈالر کی خصوصی انعامی رقم مختص کی۔

میچ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں فائنل کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں۔

میوزیکل کنسرٹ

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، اتوار کو میچ سے قبل عظیم الشان اختتامی تقریب منعقد کی جائےگی۔

اختتامی تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی شاندار پرفارمنس پیش کریں گے، رنگا رنگ تقریب کے دوران آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

میچ آفیشلز

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا، پاکستان کے احسن رضا اور کرسٹوفر جفانے فیلڈ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے، الیگزینڈر وارف تھرڈ جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے ،سری لنکا کے روشن ماہنامہ میچ ریفری ہوں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر