شیخ رشید سیاسی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش نہ کریں، پیپلز پارٹی

اسلام آباد(9اگست 2021) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے شیخ رشید کی میڈیا ٹاک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید سیاسی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش نہ کرے۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل آج بھی قوم کے دل پر گہرا زخم ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو دنیا کے واحد سیاستدان ہیں جن کو دی جانے والی پھانسی پر ان کے کئی جانثاروں نے خودسوزی کی۔ بہت حوصلے کے ساتھ تختہ دار پر گئے اور پھانسی کے پھندے اور تختہ دار پر بھی جئے بھٹو کا نعرہ بلند کیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لاکھوں جیالوں نے قید اور تشدد برداشت کیااور اقتدار کے لالچی ٹولے کے خلاف بے مثال جدوجہد کرتے رہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ

محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور مادر جمہوریت نے اقتدار پر قابض ٹولے کے غیرآئینی، غیراصولی اور ناجائز اقتدار کے خلاف بھرپور جدوجہد کی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 4اپریل 1979ءکو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی صورت میں وطن کی آزادی، خودداری اور خود مختاری کو سولی پر چڑھایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کے کروڑوں عقیدت مند آج بھی زندہ ہیں جبکہ شیخ رشید جیسے لاوارثوں کے پیچھے کوئی بھی نہیں ہوگا۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر