پاکستان کی میزبانی میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریاں

اسلام آباد: پاکستان سفارتی کوششوں کے سلسلے میں افغانستان پر اہم ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس کا مقصد جنگ زدہ ملک کو خانہ جنگی سے بچانا ہے۔
ایک سینئر عہدیدار نے ایکسپریس ٹریبیون کو شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم افغان صورتحال پر ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی تیاری کر رہے ہیں،مذکورہ عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ کن ممالک کے وزرائے خارجہ کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ جن میں روس ،چین ،ایران اور دوسرے اسٹیک ہولڈر بشمول ترکی کے وزرائے خارجہ اس کانفرنس میں شرکت کریں گے، اس کانفرنس کا بنیادی مقصد تازہ ترین صورتحال کی روشنی میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہے تاکہ افغانستان کو خانہ جنگی سے بچایا جا سکے۔فغانستان کے ہمسایہ ممالک موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس تشویش میں مبتلا ہیں کہ اس صورتحال کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے،طالبان امریکا مذاکرات میں پاکستان کا کلیدی کردار تھا تاہم افغانستان اور امریکا اور افغانستان کے بعض عناصر موجودہ افغان صورتحال کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہیں۔ان الزامات کے تدارک کیلئے پاکستان کی سول و ملٹری قیادت نے گزشتہ ہفتے حکمت عملی طے کر لی ہے،اس پیش رفت سے آگاہی رکھنے والے سرکاری عہدیداروں کے مطابق پاکستان ہر سطح پر ان الزامات کا جواب دے گا یہ نکتہ واضح کیا جائے گا کہ افغان خانہ جنگی کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ پاکستان کیلئے نقصان دہ ثابت ہو گی۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر