پاکستان کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے خط کا خیرمقدم

اسلام آباد(آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے خط کا خیرمقدم کرتیہوئے کہا ہے کہ اراکین یورپی پارلیمنٹ کا صدر اور نائب صدر یورپی کمیشن کو خط عالمی برادری کی جانب سے بھارت کی مذمت و ملامت کرنے کا ایک اور کھلا ثبوت ہے ،مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات معمول پر ہونے کا مسلسل بھارتی پراپیگنڈابے سوداورناکام ثابت ہوا ، کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کے مطالبات سے بھارت آنکھیں چرا نہیں سکتا، آخر کار بھارت کو عالمی ضمیر اور رائے عامہ کے آگے ہتھیار ڈالنا پڑیں گے ،ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حالات معمول پر ہونے کے جھوٹے اور خلاف حقیقت بیانیے کو پھیلانے کے لئے بھارت کا ایڑی چوٹی کا زور کام نہ آیا، مسلسل پراپیگنڈے کے باوجود عالمی برادری کی جانب سے بھارت کی مذمت اور ملامت کا سلسلہ مزید زور پکڑتا جارہا ہے، 5 اگست 2019کے بعد سے بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، بہیمانہ جبرواستبداد میں کئی گنا اضافہ ہوا، 5 اگست کے بعد سنگین صورتحال پر سلامتی کونسل میں کم ازکم تین مرتبہ جموں وکشمیر کا مسئلہ زیرغور آچکا ہے، 2018 اور 2019میں انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشن کے دفتر کی دو رپورٹس جاری ہوئیں، رپورٹس کہتی ہیں کہ آزادکمشن تشکیل دے کر بھارتی زیرقبضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائیں، زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر کی پارلیمنٹس میں جموں وکشمیر کے مسئلے پر بحث ہوئی، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو مسلسل بے نقاب کیا، یہ حقائق اس سچائی کی گواہی ہیں کہ حالات معمول پر ہونے کا بھارتی ڈھکوسلامحض دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش ہے،کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کے مطالبات سے بھارت آنکھیں چرا نہیں سکتا، آخر کار بھارت کو عالمی ضمیر اور رائے عامہ کے آگے ہتھیار ڈالنا پڑیں گے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلے کو ختم کرنا پڑے گا، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے بھارت کو اقدامات کرنے پڑیں گے،جائز موقف پر ثابت قدم کشمیری بھائیوں بہنوں کے حقوق کے لئے پاکستان پوری قوت سے آواز بلند کرتا رہے گا۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر