عدالت نے نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

لاہور(آئی این پی)مقامی عدالت نے سائبر کرائم کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کی جانب سے ایم پی اے چوہان کی مزید جسمانی ریمانڈ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،نذیر چوہان کو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ نذیر چوہان کو سائبر کرائم کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے،ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج کئے گئے مقدمے میں رکن اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان کی عدالت میں پیش کیا اوران کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،حکومتی جماعت کے گرفتار ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف کیس کی سماعت لاہور ضلع کچہری میں ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبد الرحمان نے محفوط فیصلہ سنا دیا اور چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،نذیر چوہان پر شہزاد اکبر کے مذہبی عقیدہ بارے اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام عائد ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر