سیاسی جماعتوں کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو کوئی بھی سیاسی جماعت بروقت ٹکٹ جاری نہ کر سکی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سیاسی جماعتوں کی جانب سیے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو کوئی بھی سیاسی جماعت بروقت ٹکٹ جاری نہ کر سکی ہے ۔امیدوران نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی بطور ازاد امیدوار ریٹرننگ افسران کے جمع کرونا شروع کر دیے ہیں۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وچکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی دس دس وارڈوں میں حصہ لینے والے امیدواران کے لیے وارڈ نمبر 1 سے 5 تک راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے آفس میں جب کہ وارڈ نمبر چھ سے لے کے دس تک ڈائریکٹر آفس کنٹونمنٹ بورڈ میں کاغذات نامزدگی وصول کیے جارہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کنٹونمنٹس بورڈز انتخابات ،کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز میں الیکشن سیلز نے کام شروع کردیا ہے اور طے شدہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع ہوگئی ہے۔انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی وصولی 25 جولائی تک جاری رہے گی، 26 سے 29 جولائی کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے ، 30جولائی کو امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی، 31جولائی تا 3 اگست کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 4 سے 7 اگست تک کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ 10 اگست کو اپیلٹ اتھارٹی اپیلیں نمٹائے گی۔ 11اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی، 12اگست کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ 13 اگست کو انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی جب کہ 12ستمبر کو پولنگ ہوگی۔واضح رہے کہ انتخابی عمل میں حصہ لینے والے ہر امیدوار اور اس کےتائید و تجویز کنندہ کا کسی بھی ادارے کا نادہندہ نہ ہونے کا شرط رکھی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر