وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی برائے سندھ مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کو سندھ سے متعلق امور پر معاون خصوصی تعینات کردیا اور کیبنیٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ارباب غلام رحیم نے رواں ماہ کے شروع میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)میں شمولیت کر لی تھی۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کے امور پر ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی بطور معاون خصوصی تعیناتی پر خوش ہیں-نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی تعیناتی اعزازی بنیاد پر کی گئی ہے-حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا اگست سے سندھ میں جلسوں کا پلان ہے اور اس سے قبل یہ اہم تعیناتی کی گئی ہے-سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے حال ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 53 ہوگئی ہے، جس میں معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 17 اور وفاقی کابینہ میں غیر منتخب شخصیات کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی ہے۔کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا میں ایک غیر منتخب وفاقی وزیر، 13 معاونین خصوصی اور وزیراعظم کے تمام چار مشیر بھی غیر منتخب ہیں جبکہ وفاقی وزرا کی تعداد 28 اور وزرائے مملکت کی تعداد 4 ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا اگست سے سندھ میں جلسوں کا منصوبہ ہے اور اس سے قبل یہ اہم تعیناتی کی گئی ہے۔سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے)کے رہنما ارباب غلام رحیم نے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ اتحادی میں شامل جماعتیں خود کو وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت پی ٹی آئی سے خود کو دور محسوس کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حمایت سے دستبردار ہونے کا سوچ سکتے ہیں جب حکومت سندھ پولیس کے ذریعے ہمیں ظلم کا نشانہ بنا رہی ہوں اور وزیراعظم ہماری پہنچ میں ہی نہ ہوں۔بعد ازاں پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد ارباب غلام رحیم نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں سندھ میں پی ٹی آئی کو منظم کرنے کا ہدف دیا ہے اور آنے والے دنوں میں صوبے سے مزید اچھی خبریں ملیں گی۔ارباب غلام رحیم نے 2013 میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اپنی جماعت پیپلزمسلم لیگ (پی ایم ایل)و پاکستان مسلم لیگ (ن)میں ضم کردیا تھا جبکہ اسے قبل وہ پاکستان مسلم لیگ(ق)کے پلیٹ فارم سے 2004 سے 2007 تک سندھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر