بونیر سیلاب میں خاندان کھو دینے والا استاد ادریس حوصلے کی مثال بن گیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں آنے والے تباہ کن سیلابی ریلے نے درجنوں خاندانوں کو اجاڑ ڈالا۔ انہی میں ایک اسکول ٹیچر ادریس بھی شامل ہے جو اپنے زخموں اور غم کے بوجھ کے باوجود غیر معمولی حوصلے کی تصویر بنا ہوا ہے۔ادریس ہمیشہ کی طرح صبح اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلا ہی تھا کہ اچانک خوفناک سیلابی ریلے نے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا، وہ اپنے بھائی کو آوازیں دیتے ہوئے گھر کی طرف دوڑا لیکن پانی کا تیز بہاؤ اسے اور دور لے گیا۔مقامی افراد نے بڑی مشکل سے ادریس کو بچایا مگر اس دور ان اس کے والدین اور 2 بھائی سیلاب میں بہہ گئے۔طبی ماہرین کے مطابق اس سانحے کے اثرات سے نکلنے کے لیے ادریس کو طویل عرصے کونسلنگ اور علاج کی ضرورت ہوگی۔ْ
سیلاب کے بعد بونیر کی صورت حال
ضلع بونیر میں سیلاب کےبعد وبائی اور دیگر امراض پھوٹ پڑے ہیں، معدے، سانس اور جلد کی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔سب سےزیادہ سیلاب سے متاثرہ علاقہ بیشونئی میں صوبائی حکومت اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں جہاں مختلف امراض کےڈاکٹرز لوگوں کا علاج کر رہےہیں اور مریضوں کو ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ادھر سیلاب سے متاثرہ پیربابا بازار کی صفائی کا کام جاری ہے جہاں سیلاب کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے جبکہ دکاندار اپنی دکانوں میں اشیاء خورونوش ڈال کر بازار میں معمولات زندگی کو بحال کرنے میں مصروف ہیں۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر