وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی کابینہ نے 27-2026 کے لیے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پر بریفنگ دی، جس کے بعد کابینہ نے وفاقی بجٹ 27-2026 کے مسودے کی منظوری دے دی۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق تجاویز پر غور جاری ہے، گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں نسبتاً زیادہ اضافہ کیا جائے گا، جبکہ دیگر سرکاری ملازمین کے لیے بھی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق اقدامات بجٹ کا حصہ ہوں گے۔

بعدازاں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کیمرا ٹیم کو کمیٹی روم سے باہر نکال دیا گیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس ان کیمرا کر دیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بجٹ 27-2026 میں بھرپور ساتھ دینے پر اتحادی جماعتوں سے اظہارِ تشکر کیا، آئی ایم ایف کی معاونت کا بھی شکریہ ادا کیا، وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے ڈیسک بجاکر وزیراعظم کی تائید کی۔

 اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج ہم اپنی حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں، ہمیں عام آدمی کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے۔

وزیراعظم نے اعتراف کیاکہ حکومت کو قومی تقاضوں اور آئی ایم ایف کی ضروریات کے پیش نظر ٹیکس عائد کرنا پڑے تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جا سکے اور ترقی کے مواقع کو مزید وسعت دی جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ یقیناً اس کے باعث عام آدمی کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور میں ذاتی طور پر اور کابینہ کی جانب سے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مہنگائی کو صبر و تحمل کے ساتھ برداشت کیا۔

اپنے خطاب کے آغاز میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ وہ ان شہدا کی نمازِ جنازہ میں شرکت کرکے آئے ہیں جنہوں نے دورانِ ڈیوٹی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جن میں 2 مسیحی شہری بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایک دل دہلا دینے والا منظر تھا جس نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا،وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی دردناک لمحہ تھا۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الحمدللہ اس بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے۔

الحمدللہ اس بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے، اور پاکستان کی عظیم قوم کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بجٹ میں پاکستان کی عظیم قوم کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر