ایس سی او کانفرنس: خواجہ آصف کے بعد بولنے کی بھارتی وزیر دفاع کی درخواست مسترد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بعد بولنے کی بھارتی وزیر دفاع کی درخواست کو مسترد کیا گیا۔ ایس سی او اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی تقریر کے دوران پاکستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد تمام ممالک کے سامنے پیش کردیے جب کہ انہوں نے جعفر ایکسپریس اور کلبھوشن جادھو کا بھی ذکر کیا۔خواجہ آصف کی تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر سے دوبارہ بولنے کی درخواست کی لیکن ان کی درخواست چینی وزیر نے مسترد کردی۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیے میں کشمیر اور بلوچستان کا ذکر تھا، دیگر ملکوں نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا اعلامیہ مشترکہ ہوتا ہے ، اگر کوئی رکن غیر حاضر ہو تو اعلامیہ جاری نہیں کیا جاتا، تنظیم کے 9 ملک مشترکہ اعلامیے پر متفق تھے مگر بھارت نے اس پر دستخط نہیں کیے۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر