امریکا کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش کا امکان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)واشنگٹن: امریکا کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان ہے۔بدھ کو نیٹو سمٹ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگی، معاہدے پر دستخط بھی ہوسکتے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایران امریکا مذاکرات میں واشنگٹن کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان ہے۔امریکا کی جانب سے ایران کو بیرونی بینکوں میں اس کے 6 ارب ڈالر استعمال کی اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم مذاکرات میں اہم ترین شرط ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہ دینا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات سے کچھ بھی منتقل نہیں کیا گیا ، کچھ بھی باہر نہیں نکالا گیا ، جوہری تنصیب سے کچھ باہر نکالنا بہت مشکل اور خطرناک عمل ہوتا ہے۔جوہری تنصیبات کو مکمل نقصان نہ پہنچنے کی امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کی رپورٹ نشر کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این اور نیویارک ٹائمز کے کچھ صحافیوں کو برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ کا امکان نہیں۔دوسری جانب یورپی حکومتوں کو دی گئی ابتدائی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق ایران کا یورینیئم ذخیرہ زیادہ تر محفوظ ہے ۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر