ایران اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان نے انتہائی مؤثر کردار ادا کیا: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان نے انتہائی مؤثر کردار ادا کیا اور مستقل انداز میں ایران کی حمایت کی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ کے اوپر بہت محنت کی گئی اس پر وزیرخزانہ کا شکریہ اد اکرتا ہوں، نائب وزیر اعظم، حلیف جماعتوں کی بجٹ میں کاوشیں قابل ستائش ہیں، اس حوالے سے صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا بھی شکرگزار ہوں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھرپور اور مستقل انداز میں ایران کی حمایت کی، ایران نے صدر آصف زرداری، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم نے بڑی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا، ایران نے اسرائیل کو اپنے دفاع میں بھرپور جواب دیا اور ایران نے کہا کہ بڑے باوقار طریقے سےجنگ بند ہوگی، پاکستان نے اس جنگ بندی میں انتہائی مؤثر کردار ادا کیا، میری سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر سے بھی بات ہوئی، سعودی عرب نے جنگ بندی میں کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات کے بعد آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی استنبول میں ایرانی وزیرِخارجہ سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے فیلڈ مارشل کی کھلے دل سے تعریف کی اور صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ایرانی قوم پاکستانی عوام کے جذبے اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریگی: ایرانی سفیر



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر