پاک بھارت سیز فائر کے بعد پہلی اعلیٰ سطح ملاقات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چین پہنچ گئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چین کی دعوت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات چین پہنچ گئے ہیں جب کہ ان کے ہمراہ وفد میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی شامل ہیں۔ اسحاق ڈار کے خصوصی طیارے نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں لینڈ کیا، جہاں چینی سرکاری عہدیداروں نے پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وفد کا استقبال کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔اس کے علاوہ پاکستان،چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات بھی کریں گے، اس کے لیے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی کل چین پہنچیں گے۔چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ چین سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر