ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی معرکہ حق میں شہید ہونیوالے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف مارشل نے راولپنڈی میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر ائیر چیف نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ائیر چیف نے کہا کہ ہمارے شہدا کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ قومی یادداشت کا حصہ رہیں گی، شہدا کو بھرپور عقیدت کے ساتھ یاد رکھا جائے گا، پاکستان ائیر فورس ہر قیمت پر وطن عزیز کی فضائی سرحدوں کا دفاع جاری رکھے گی، اپنےجانثاروں کی شجاعت و قربانی کی عظیم روایات کو بھی زندہ رکھے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ بھی کیا اور زخمی اہلکاروں کے حوصلے اور عزم کی تعریف کی۔اس موقع پر ائیر چیف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور انتظامی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر