پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں: صدر مملکت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نےگوجرانوالا چھاؤنی کا دورہ کیا،صدر مملکت کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت کی آمد پر آرمی چیف نے ان کا استقبال کیا۔صدر مملکت نے “معرکۂ حق” کی کامیاب تکمیل میں پاک افواج کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کردار کو سراہا۔صدر مملکت نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کےدوران ان کے بلند حوصلےکو سراہا۔ صدر نے افسران اور جوانوں کی جنگی تیاری اور فرض شناسی کو سراہا۔صدر مملکت نے “آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیاب تکمیل پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی اور قوم کے محافظوں پر فخرکا اظہار کیا۔صدر کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں ایک مقدس امانت اور قومی فخر کا باعث ہیں، وطن کے یہ سپوت، قوم کے پائیدار جذبے سے سرشار ہو کر سیسہ پلائی دیوار بنے، وطن کے یہ سپوت غیر متزلزل عزم کے ساتھ مادرِ وطن کےدفاع کے لیے سیسہ پلائی دیواربنے، وطن کےسپوتوں نے دشمن کےناپاک عزائم کو جرأت مندی اور عملی مہارت سے ناکام بنایا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ رہےگی کہ چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا، مسلح افواج نےپاکستان کی طاقت، ثابت قدمی، قومی یکجہتی کا دوٹوک پیغام دیا،پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر