پاکستان اور افغانستان کا مستقل فائربندی اورطورخم تجارتی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کیلئے کھولنے پر اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خیبر طورخم سرحدی کشیدگی پر پاک افغان جرگہ مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور اس حوالے سے پاکستانی جرگہ ممبر جواد حسین نے بتایا کہ مستقل فائربندی اورطورخم تجارتی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کے لیےکھولنے پراتفاق ہو گیا ہے۔جواد حسین نے کہا کہ مشترکہ جرگہ نے افغان فورسزکی متنازع تعمیرات کوعارضی طورپر بند کرنےپراتفاق کیا ہے، متنازع تعمیرات بند کرنےلیےافغان جرگہ نےآج شام تک کی مہلت مانگ لی ہے۔پاکستانی جرگہ ممبر کا کہنا ہے کہ افغان جرگہ آج شام تک افغان حکام کومتنازع تعمیرات بندکرنےپراعتماد میں لےگا، متنازع تعمیرات کا مسئلہ آئندہ جوائنٹ چیمبرآف کامرس کےاجلاس تک ملتوی کرنےپراتفاق کیا ہے۔جواد حسین نے بتایا کہ جےسی سی کےآئندہ اجلاس میں متنازع تعمیرات کا مستقل فیصلہ کیا جائےگا، آئندہ اجلاس تک تجارتی گزرگاہ کھول دی جائےگی، اور آئندہ اجلاس کےلیےباہمی مشاورت سےتاریخ طےپائےگی۔انہوں نے بتایا کہ طورخم سرحد پرایف سی حکام اور افغان حکام کےدرمیان آج ملاقات ہوگی، حکام کےدرمیان ملاقات کےبعد طورخم تجارتی گزرگاہ کھولے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ 21 فروری کو افغان فورسز پاکستانی حدود میں میں تعمیرات کر رہے تھے جس پر دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے اور طورخم سرحدی گزرگاہ کو ہر قسم آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر