حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ، بجلی کی قیمت کم کی جائیگی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیےکے مطابق حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینےکی تیاری کر رہی ہے، بجلی کےنرخوں میں کمی سے متعلق پیکج کا اعلان آئندہ چندہفتوں میں کیا جائےگا، مجوزہ ریلیف سےمتعلق وزیراعظم جلد قوم کو آگاہ کریں گے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جامع اور مؤثرحکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے، حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا عہد کیا تھاخیال رہےکہ ذرائع نے بتایا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ تاہم حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہےکہ یکم مارچ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قمیت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر