پاکستان کو بڑا دھچکا، فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے کراچی سے دبئی کے لیے آج روانہ ہو گئی ہے تاہم فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فخر زمان کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جبکہ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ بھی کیا گیا ہے اور پی سی بی فخر زمان کی جگہ متبادل اوپنر کے لیےمخلتف ناموں پر غور کر رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی جگہ امام الحق کا چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے جنہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ میں 98 رنز بنائے تھے۔ذرائع پی سی بی کا بتانا ہے جب فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گرے تھے تو انہوں نے اسی وقت بتا دیا تھا کہ وہ کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہیں تاہم فزیو نے انہیں ٹریٹمنٹ کے بعد اٹھایا تھا اور پھر ٹیم مینجمنٹ نے انہیں بیٹنگ میں آزمانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بیٹنگ کے دوران بھی وہ مشکل میں نظر آئے تھے۔چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں فخر زمان کی انجری کی وجہ سے پاکستان کی جانب سے اوپننگ کے لیے بابر اعظم کے ساتھ سعود شکیل آئے تھے جبکہ فخر زمان مڈل میں بیٹنگ کے لیے آئے تھے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر