لوئر کرم میں فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور زخمی، ادویات سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اوچت کے قریب پیش آیا جس میں کرم کے لیے روانہ قافلے کا ایک ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 64 گاڑیوں کا قافلہ ٹل سے کرم کے لیے سامان لیکر روانہ ہوا تھا، تاہم لوئر کرم میں فائرنگ کے واقعے کے بعد کچھ گاڑیوں کے مالکان واپس ہنگو کے لیے روانہ ہو گئے جبکہ کئی گاڑیاں اوچت کے مقام پر پھنس گئی ہیں۔پولیس کے مطابق قافلے پر فائرنگ سے زخمی ڈرائیور کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی ڈرائیور اکرم خان کا کہنا ہے کہ میڈیسن سے بھرے ٹرک کو لوٹ بھی لیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کرم میں فائرنگ کے واقعات میں متعدد پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کی ہلاکت کے باعث امدادی قافلوں کی پارا چنار فراہمی معطل ہو چکی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر