ژوب: سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 5 خوارج ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آئی ایس پی آر کے مطابق 18 اور 19جنوری کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر خوارج گروپ کی نقل وحرکت دیکھی گئی، خوارج پاکستان افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی ژوب کے علاقے سمبازہ سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان مستقل عبوری افغان حکومت سےکہتا رہا ہےکہ سرحد کے اطراف مؤثربارڈر منیجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہےکہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی، توقع ہےکہ افغان حکومت دہشت گردکارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال سے انکارکرےگی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانےکے لیے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنےکے لیے پرعزم ہیں۔صدرمملکت اور وزیراعظم نے سکیورٹی فورسزکو ژوب میں پاک افغان بارڈرپر دراندازی ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر