فیصلے عمران خان نے کرنے ہیں، ان سے مشاورت کے بغیر مذاکرات بے معنی رہیں گے: اسد قیصر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، ملاقات کے لیے مناسب ماحول دیا جائے جس میں مشاورت ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی بلکل با اختیار ہے لیکن فیصلے بانی پی ٹی آئی نے کرنے ہیں اس لیے ان کے بغیر کوئی بھی بات چیت بے معنی رہے گی۔اسد قیصر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن خیبر پختونخواکا بنیادی حق ہے، مخصوص نشستیں اور سینیٹ الیکشن ہمارا مطالبہ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملٹری کورٹس فیصلے کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے۔ واضح رہے کہ حکومتی اتحاد اور اپوزیشن میں مذاکرات کو پہلا دور گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا تھا جبکہ مذاکرات کی اگلی بیٹھک اب 2 جنوری کو ہوگی۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے حوالے سے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے، مذاکراتی کمیٹی صرف بات چیت کر سکتی ہے، تمام فیصلے عمران خان کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر