کرم گرینڈ جرگہ ختم نہیں ہوا، فریقین نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے: بیرسٹر سیف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا ایک دن کا وقفہ بنکرز کے خاتمے، اسلحہ جمع کرنے کے حوالے سے مشاورت کیلئےکیا، کابینہ کے فیصلے کے مطابق اسلحہ جمع کرانا اور بنکرز کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقل امن کیلئے بنکرز کا خاتمہ اور علاقے کو اسلحے سے پاک کرانا لازمی ہے، جرگہ ٹوٹنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ایسی خبریں پھیلانا امن دشمنوں کی کارستانی ہو سکتی ہے۔مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا امن کو یقینی بنانے کیلئے سوشل میڈیا پر غیر ضروری پروپیگنڈا کرنے سے اجتناب کیا جائے، حکومت کو روڈ کی بندش کے باعث مسائل کا بخوبی ادراک ہے، وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر میں ضروری ادویات علاقے میں پہنچائی جا رہی ہیں اور زخمیوں کو بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچایا جا رہا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو 2 ہزار میٹرک ٹن گندم پہنچانے کی ہدایت کی ہے، کُرم کا مسئلہ 120 سال پرانا ہے، مستقل خاتمے میں وقت لگ سکتا ہے تاہم وزیراعلیٰ کی کوششوں سے پرانے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، امید ہے کہ چند دنوں میں مسئلہ ختم ہوکر مستقل امن قائم ہو جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر