’خود کو طویل جنگ کیلئے تیار کرو‘، یحییٰ سنوار کا حماس قیادت کے نام آخری پیغام سامنے آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)16 اکتوبر کو حماس کے سربراہ یحییٰ سنوارغزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فورسز سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے تھے۔یحییٰ سنوار کو خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔اب حماس کے شہید سربراہ کی آخری وصیت سامنے آئی ہے اور یہ وصیت حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے میڈیا کو پڑھ کر سنائی۔ انہوں نے بتایاکہ اپنی شہادت سے دو ہفتے قبل یحییٰ سنوار نے خط لکھا تھا جس میں قیادت اور کارکنوں کو مخاطب کیا گیا ہے۔یحییٰ سنوار نے لکھاکہ ہمیں سمجھنا ہوگا یہ ایک جنگ ہے اور یہ جنگ بہت سے لوگوں کی توقع سے زیادہ طویل ہوسکتی ہے لیکن یہ جنگ جتنی طویل ہوگی تو ہم آزادی کے اتنے ہی قریب پہنچے گے، یہ ہماری زمین سے اسرائیل کے وجود کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے حکم دیا کہ اس لیے خود کو ایک طویل اور شدید جنگ کیلئے تیار کرو، اس قبضے سے ہم باہر نکلیں گے اور بیت المقدس کے دروازے پر پہنچیں گے۔خیال رہے کہ یحییٰ سنوارنے اپنی پرانی تقاریر خواہش کا اظہار کیا تھاکہ دل کا دورہ پڑنے یا حادثے کا شکار ہوکر مرنے کے بجائے وہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مرنا پسند کریں گے۔وہ اپنی تقریروں میں کہتے تھے کہ دشمن اور قابض افواج اگر مجھے کچھ دے سکتے ہیں تو ان کا سب سے بہترین تحفہ یہ ہو سکتا ہے کہ وہ مجھے ماردیں اور میں دشمن کیخلاف لڑتے ہوئے ان کے ہاتھوں شہید ہو جاؤں۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر