خراب فضائی معیار ، وسطی پنجاب مضر صحت اسموگ کی لپیٹ میں آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت ہے جس کی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے جب کہ خراب فضا میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کا پہلا نمبر ہے۔ ہواؤں کی رفتار اور رُخ بدلنے کے باعث آلودگی میں معمولی کمی آئی ہے تاہم پنجاب حکومت نے ہواؤں کے رُخ کی تبدیلی سے قطع نظر اسموگ سے بچاؤ اور آلودگی میں کمی کے اقدامات سختی سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب میں اسموگ کی روک تھام کے لیے گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت خصوصی بچوں کے اسکولوں کو آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ کئی دفاتر کو بھی گھروں سے کام کے احکامات جاری کیے ہیں۔گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، ان علاقوں میں موٹرسائیکل رکشوں کے چلنے پر بھی پابندی عائد ہے۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر