بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن، 8 خوارج ہلاک، میجر سمیت 3 جوان شہید

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں8 خوارج مارے گئے، جبکہ 7 خوارج زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سدھنوتی کے 31 سالہ میجر عاطف خلیل بہادری سے لڑتے ہوئے اپنے دو جوانوں کے ساتھ شہید ہوگئے، دیگر شہداء میں ضلع کرک کے 36 سالہ نائیک آزاد اللہ اور لیہ کے 35 سالہ لانس نائیک غضنفر عباس شامل ہیں، علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر