چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے بغیر سی پیک نہیں چل سکتا، چینی سفیر کا حکومت پاکستان کے نام پیغام

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) چینی سفیر کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے بغیر سی پیک نہیں چل سکتا، حکومت پاکستان کو چین مخالف دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاون کرنا ہوگا، جب تک محفوظ ماحول فراہم نہیں کیا جاتا یہ پروگرام آگے نہیں بڑھ سکتا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی جانب سے سی پیک اور پاکستان میں چینی شہریوں پر ہونے والے حملوں سے متعلق سخت ریمارکس دیے گئے ہیں۔
پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر سفیرجیانگ زائی ڈونگ نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی سی پیک کو آگے بڑھانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،اس کے بغیریہ نہیں چل سکتا، 6 ماہ میں 2 مہلک حملے ناقابل قبول ہیں، حکومت پاکستان کو چین مخالف دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈائون کرنا ہوگا۔

جب تک محفوظ ماحول فراہم نہیں کیا جاتا یہ پروگرام آگے نہیں بڑھ سکتا۔

پاکستان کو ان لوگوں کو سخت سزا دینی چاہیے جو چینی شہریوں پرہونے والے مہلک حملوں میں ملوث ہیں۔چینی سفیرکا کہنا تھا کہ ان کے صدر ژی جن پنگ اپنے شہریوں کی سلامتی کے بارے میں بہت فکرمند ہیں،وہ اپنے لوگوں کی زندگیوں کو باقی ہرچیز پر فوقیت دیتے ہیں۔ جب کبھی بھی ان کی پاکستانی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے تو انہوں نے پاکستان میں موجود چینی شہریوں ،اداروں اور پراجیکٹس کی سکیورٹی کے بارے میں بات کی ہے۔
چینی سفیر نے کہا چینی وزیراعظم نے بھی اپنے حالیہ دورہ میں پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران اقتصادی ترقی اورتعاون کیلئے سکیورٹی کی اہمیت پر زوردیا ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے ،لیکن ہمیں امید ہے کہ پاکستانی حکومت اس معاملے میں چینی شہریوں کیلئے مناسب ماحول بھی فراہم کرے گی۔ امید ہے کہ پاکستان چینی شہریوں ،اداروں اور منصوبوں کی سیکیورٹی کو مضبوط بنائے گا۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر