ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے گیری کرسٹن کا پہلا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان کرکٹ بورڈ سے اختلافات کے باعث قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے استعفیٰ دینے والے سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کا پہلا بیان سامنے آگیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم گیری کرسٹن کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان پڑھا ہے، مستعفیٰ ہونے پر آج ہی اپنا بیان جاری کروں گا۔

گیری کرسٹن کا کہنا تھا ہیڈ کوچ کے عہدے سے کیوں استعفیٰ دیا، اپنے بیان میں تمام وجوہات سامنے رکھوں گا۔

یاد رہے کہ گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے سلیکشن اور سپورٹ اسٹاف کے معاملات پر اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیا۔

اس کے علاوہ گیری کرسٹن اور پی سی بی کے درمیان بابر اعظم کو دورہ زمبابوے کے لیے آرام دینے کے معاملے پر بھی اختلافات تھے، گیری کرسٹن دورہ جنوبی افریقا سے قبل بابر اعظم کو کھلانے کے خواہشمند تھے اور گیری کرسٹن بغیر اختیارات کے کوچنگ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے گیری کرسٹن کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے ان کی جگہ قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کو ہی دورہ آسٹریلیا کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جیسن گلسپی دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ہوں گے۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر