یوٹیوبر کیجانب سے چیف جسٹس کی تصویر لینے پر ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ کا تبادلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایک یوٹیوبر کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تصویر لینے پر سپریم کورٹ کے ایس پی سکیورٹی کو ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، چیف جسٹس نے سلام پھیرا تو وہاں موجود یوٹیوبر نے ان کی تصویر بنائی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سکیورٹی اسٹاف کو بلاکر پوچھا ایس پی سکیورٹی کہاں ہیں؟ جس پر چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ ایس پی سکیورٹی سرکاری میٹنگ کیلئے نکلے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے ایس پی سکیورٹی کا سپریم کورٹ سے ٹرانسفر کا حکم جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نئے ایس پی سکیورٹی نے سپریم کورٹ سکیورٹی کا چارج سنبھال لیا ہے۔یاد رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے گزشتہ روز پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر