’ایشوریا ایک باہمت خاتون ہیں‘، ابھیشیک کی اہلیہ سے متعلق گفتگو کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بالی وڈ کی سپر اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں تاحال دم نہیں توڑ سکیں جب کہ آئے دن جوڑے کے حوالے سے کوئی نہ کوئی خبر سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر زیرِ گردش رہتی ہے۔

اب ابھیشیک بچن کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو زیادہ پرانی نہیں، یہ ویڈیو 2022 کی ہے جب اداکار ساتھی اداکارہ نمرت کور کے ہمراہ اپنی فلم ‘داسوی’ کی تشہیر میں مصروف تھے۔یہ بھی وہ وقت تھا جب ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں گرم تھیں۔ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ کی سپورٹ پر بات کی اور کہا کہ ایشوریا اس معاملے میں بے مثال ہیں، وہ ہمیشہ مجھے ذہنی و جذباتی طور پر سپورٹ کرتی ہیں، میں اس کے لیے خود کو بے حد خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

ابھیشیک بچن نے کہا کہ ایشوریا جیسی جیون ساتھی ہونے کا بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ وہ بھی اسی انڈسٹری کا حصہ ہیں، وہ میرے کام کو جانتی ہیں، اس کی نوعیت سمجھتی ہیں، انہوں نے اس انڈسٹری میں مجھ سے زیادہ کام کیا ہے اسی لیے وہ سب جانتی ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اگر آپ شوٹنگ سے گھر تھک ہار کے آئیں اور دن اچھا نہ گزرا ہو تو آپ کو تسلی ہوتی ہے کہ گھر پر کوئی ہے جو آپ کی صورتحال سمجھے گا، میں اس لحاظ سے خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ایشوریا رائے کو سراہتے ہوئے ابھیشیک کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس طرح سے زندگی بھر انہوں نے مشکل لمحات کو خوبصورتی سے گزارا، میں حیران ہوں کہ وہ یہ سب کیسے کرلیتی ہیں، ایشوریا ایک باہمت خاتون ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر