آئینی ترمیم سے متعلق حکومت اور پی ٹی آئی کے اپنے اپنے مفادات ہیں، مرکزی رہنماء جے یو آئی ف راشد سومرو

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) جے یوآئی ف کے مرکزی رہنماء راشد سومرو نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے متعلق حکومت اور پی ٹی آئی کے اپنے اپنے مفادات ہیں،پی ٹی آئی چاہتی اگلا چیف جسٹس آئے اور عمران خان کو ریلیف ملے، حکومت چاہتی وہ ابھی جیل میں رہے، مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو ملاقات سے انکار نہیں، انہیں ہمیشہ ویلکم کرتے ہیں۔
انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دے کر اپنا ووٹ 22 کروڑ عوام کے پلڑے میں ڈالا ہے، اگر اس کا ریلیف عمران خان کو ملتاہے تو شکریہ کہ ہمیں کل تک گالیاں دیتے تھے، آج شکریہ ادا کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ اچھے ماحول میں ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں وہ بھی اپوزیشن میں ہیں ہم بھی اپوزیشن میں ہیں۔

بات پی ٹی آئی کی نہیں بات ہمارے اصولی مئوقف ہے۔اگر آئینی اصلاحات کی جاتی ہیں جس سے عوام کو ریلیف ملے، 24 ہزار کیسز التواء میں پڑے ہیں، اگر ایسی کوئی اصلاحات لائی جاتی ہے جس میں ججز کی تقرری اور عمر بڑھانے کی بات نہیں ہوگی تو جمیعت علماء اسلام حمایت کرے گی۔ کچھ چیزوں میں بلاول بھٹو اور اعظم نذیر تارڑ بالکل لاعلم تھے۔ حکومت عجلت میں آئینی ترمیم کررہی ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کے اپنے اپنے مفادات ہیں، پی ٹی آئی چاہتی اگلا چیف جسٹس آئے اور عمران خان کو ریلیف ملے، حکومت چاہتی عمران خان ابھی جیل میں رہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کیلئے ملاقات سے انکار نہیں، نوازشریف بڑے لیڈر ہیں، نوازشریف کیلئے مولانا فضل الرحمان کے ہمیشہ دروازے کھلے ہیں، ہمیشہ ویلکم کرتے ہیں۔ اس موقع پر پروگرام میں وزیرمملکت برائے خزانہ رانا احسان افضل نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے، دیگر جماعت ساتھ ملیں گی تو حکومت ترمیم کرسکتی ہے،آئینی ترمیم مولانا فضل الرحمان کی شمولیت سے ہی ممکن ہوگی، ہمارا خیال تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کو منالیں گے، نوازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات نہیں ہوئی۔ آئینی ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر