سینیٹر عرفان صدیقی نے مجوزہ آئینی ترمیم غیرمعینہ مدت تک موخر ہونے کی تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے مجوزہ آئینی ترمیم غیر معینہ مدت تک موخر ہونے کی تصدیق کر دی،آج قومی اور سینیٹ کے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہو جائیں گے،مولانا فضل الرحمان کو ترامیم پر اتفاق ہے مگر انہوں نے بعض نکات پر مزید اتفاق رائے کرنے کا کہا ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسودہ کبھی بھی سامنے نہیں آتا پہلے یہ ایوان میں پیش ہوتا ہے۔
ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ترامیم آنے میں ہفتہ دس دن بھی لگ سکتے ہیں اور اگر ترامیم نہیں بھی آئیں تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی۔مولانا فضل الرحمان نے وقت مانگا ہے وہ بہت ساری چیزوں پر ہمارے ساتھ مطمئن تھے مگر کچھ چیزوں پر اتفاق رائے کیلئے انہوں نے مزید وقت مانگا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان آئینی ترامیم پر ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔

آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے بعد ہی مسودہ قومی اسمبلی اورسینٹ میں پیش کیاجائے گا۔ خصوصی کمیٹی میں جب فیصلہ ہوجائے گا اور مولانافضل الرحمان راضی ہوجائیں گے تو یہ بل وفاقی کابینہ میں پیش ہوگااورپھر اس کے بعد اس بل کو قومی اسمبلی و سینٹ میں پیش کیاجائے گا۔دوسری جانب قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔ اجلاس ایجنڈے میں آئینی ترامیم شامل نہیں ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی عطائے شہریت ایکٹ1926میں مزیدترمیم کا بل پیش کریں گے اور اعظم نذیرتارڑصدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمان کےدونوں ایوان سےخطاب پراظہارتشکرکی قرار داد پیش کریں گے۔ سینیٹ کا اجلاس آج دوپہرساڑھے 12بجے ہوگا جس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔، سینیٹ کے آج کے اجلاس ایجنڈے میں بھی آئینی ترامیم شامل نہیں۔سینیٹ اجلاس میں پراپرٹیز مینجمنٹ ترمیمی بل2024 ، حکومتی ملکیتی اداروں کی مینجمنٹ ،گورننس سے متعلق ترمیمی بل ایجنڈے میں شامل ہیں۔
، سینیٹر انوشہ رحمان کی جانب سےدونوں بل پیش کئے جائیں گے۔گزشتہ روز کل قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے بعد مختصر ترین کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا تھا۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاو¿ نوٹس کو معطل کرنے کی تحریک پیش ہوئی جسے ایوان نے منظور کرلیا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر