شہباز شریف 2 ہفتے پہلے استعفیٰ دے رہے تھے، عامر ڈوگر کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگرنے دعویٰ کیاہے کہ دو ہفتے پہلے وزیراعظم شہباز شریف استعفیٰ دے رہے تھے، بہت ساری چیزیں ن لیگ کے کنٹرول میں نہیںہیں ، نوازشریف کی بات کے تناظر میں دیکھیں سب سمجھ آ جائے گا،پیپلز پارٹی ہاتھ ہٹا لے تو حکومت ختم ہو جائے گی،ایک انٹرویو میں رہنماءپی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارے دور حکومت میں کسی کو بھی جلسے یا جلوس کرنے سے نہیں روکا گیا تھا۔
لیکن عجیب منطق ہے کہ جماعت اسلامی کو دھرنے کی اجازت ہے۔ ہمیں جلسے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے رجیم چینج ہوئی ہے پاکستان دن بدن نیچے جا رہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل رہنماءپی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکرات کرنے کی تردیدکی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی سے کسی بھی مذاکراتی عمل پر گفتگو نہیں ہوئی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا تھاکہ تحریک انصاف کا کوئی رکن اسمبلی لیگی قیادت یا رہنماوں سے مذاکرات کیلئے رابطے میں نہیں تھے۔بیرسٹر گوہر نے کہا تھاکہ پی ٹی آئی نے نہ ہی مذاکرات کی کوئی آفر دی اور نہ ہی کوئی فیور مانگا ہے۔انہوں نے مزید کہا تھاکہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی سینئر قیادت نے ن لیگ سے کوئی مذاکرات کئے اور نہ ہی خواہش ہے۔
قومی اسمبلی کی کارروائی سے متعلق سپیکر سے مختلف معاملات پر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔بطور اپوزیشن جماعت ہماری سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ ہماری ملاقاتیں اوپن اور اسمبلی امور چلانے یا اپوزیشن کے معاملات پر گفتگو ہوتی رہتی ہے۔بیرسٹر گوہر کایہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے کبھی کسی ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کی بات نہیں کی تھی۔۔ تحریک انصاف کے کسی وفد یا رکن نے الگ سے سپیکر کے ساتھ کبھی حکومت سے مذاکرات کے بارے میں بات نہیں کی تھی۔ہمارا حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ بھی نہیں تھا۔ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔ پی ٹی آئی نے کبھی بھی سپیکر کو مذاکرات کیلئے دوبارہ آنے کی پیشکش بھی نہیں کی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر