وزیراعظم کو ایک لاکھ سے زائد نوکریاں ختم اور 28اداروں کو مکمل بند کرنے کی سفارشات پیش

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف کو وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق بنائی گئی کمیٹی نے 5 وزارتوں میں 28 اداروں کو مکمل بند اورایک لاکھ 50 ہزارکے قریب خالی آسامیاں ختم کرنے کی سفارشات پیش کردیں،کمیٹی کی جانب سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی تھی یہ تجویز بھی دی گئی کہ وزارتیں ختم یا ضم کرنے سے گریڈ ایک سے 16 تک متعدد آسامیاں بتدریج ختم کی جاسکیں گی۔
5 وزارتوں میں اصلاحات سے متعلق بتایا گیا، جن میں کشمیر افیئرز اور گلگت بلتستان، اسٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجنز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن اینڈ نیشنل ہیلتھ سروسز شامل ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حکومتی ڈھانچے کے حجم اور اخراجات میں کمی پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا ءاحسن اقبال، احد چیمہ، محمد اورنگزیب اور رانا تنویر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزارت کشمیر افیئرز اور گلگت بلتسان کو سٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجنز میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ 5 وزارتوں میں موجود 28 مختلف محکموں کو بھی بند کرنے، نجکاری کرنے یا پھر ان محکموں کو فیڈرل یونٹس کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔اصلاحاتی کمیٹی کی جانب سے تجویز میں کہنا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کرنے اور آو¿ٹ سورس کے غیر بنیادی کام جیسے کہ صفائی، چوکیداری، میں گریڈ 1 تا 16 تک کی مختلف پوسٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔
پانچ وزارتوں کے اندر 12 اداروں کو مضبوط کرنے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔کمیٹی نے ہنگامی بنیادوں پر بھرتیوں پرمکمل پابندی عائد کرنے کی سفارش بھی کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کو منظوری کے لیے تجویز بھیجنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ جامع منصوبہ بندی کرنے اور عمل درآمد کی ہدایت بھی کی ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھاکہ حکومتی اخراجات میں کمی ہماری ترجیح ہے۔
ادارہ جاتی اصلاحات کا مقصد قومی خزانے پربوجھ کم کرنااور عوام کوسہولت دیناہے۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے اور قومی خزانے پربوجھ اداروں کوختم یا ان کی نجکاری کی جائے۔سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی خود نگرانی کروں گا۔وزیر اعظم کا کمیٹی سے اظہار خیال میں مزیدکہنا تھا کہ وہ چھوٹے اور درمیانے انٹرپرائسز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو نجی طور پر سپروائز کریں گے اس کا مقصد ایس ایم ای سیکٹر میں کاروبار کو فروغ دینا ہے۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر