الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی درخواست دائر کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیش نے کسی قانونی و عدالتی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی، آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری سرانجام دی، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے آئین آرٹیکل 218 میں مداخلت نہیں کر سکتی، حتیٰ کہ آئین کی غلط تشریح پر معاملہ آئینی ادارے کو ریمانڈ کیا جانا چاہئے، پی ٹی آئی کے 39 ارکان کی حد تک فیصلے پر عمل کر دیا ہے، سپریم کورٹ انصاف 12 جولائی کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے فیصلہ واپس لے۔
بتایا جارہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کمیشن کے ارکان کو فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے متعلق بریفنگ دی، اس دوران مؤقف اپنایا گیا کہ ہماری نظر میں تحریک انصاف کوئی جماعت ہی نہیں، پی ٹی آئی کا پارٹی ڈھحانچہ موجود نہیں ہے، سپریم کورٹ رہنمائی کرے کس اتھارٹی کے تحت پارٹی ٹکٹوں اور حلف ناموں کو مانا جائے؟۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن 39 ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کے ایم این ایز تسلیم کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ان ارکان کی تحریک انصاف سے وابستگی کا نوٹی فکیشن جاری کرچکا ہے، اسی طرح الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 58 اراکین کو پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز تسلیم کرلیا، خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 92 ہے ان میں سے الیکشن کمیشن نے 58 اراکین کو پی ٹی آئی میں شمار کرتے ہوئے فہرست خیبرپختونخوا اسمبلی کو ارسال کردی ہے جو اسمبلی کو موصول بھی ہوچکی ہے، اس فہرست میں پی ٹی آئی کے باقی 34 اراکین کو آزاد قرار دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بیشتر صوبائی وزراء کو بھی آزاد قرار دیا تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف کا رکن اسمبلی تسیلم کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر