ایشیائی ترقیاتی بینک:پاکستان کیلئے 25کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق قرض کا مقصد سرکاری اور نجی شعبے کے مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینا ہے ، پاکستان میں نجی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اصلاحات میں مدد دی جائے گی، قرض سے معیاری اور کم لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کی تیاری میں مدد ملے گی۔اعلامیے کے مطابق سرکاری ونجی شراکت داری اور نجکاری کے امور کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے اقدامات کئے گئے ، سرکاری اور نجی شعبے کے مشترکہ منصوبوں کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا، پروگرام کے تحت 4 وفاقی وزارتوں اور اداروں میں شراکت داری کیلئے خصوصی یونٹس قائم کرنے میں مدد دی جائے گی۔2030 تک سرکاری ونجی شراکت داری کے منصوبوں کی درمیانی مدت کی فہرست منظور کر لی گئی، سرکاری و نجی شراکت داری کے منصوبوں سے پیدامالی خطرات کی نگرانی کا نظام بنایا جائے گا، قومی پی پی پی اینڈ انویسٹمنٹ نالج ہب وفاقی اداروں کو تربیت اور رہنمائی فراہم کرے گا۔اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومتیں بھی منصوبوں کی تیاری اور تجربات کے تبادلے سے فائدہ اٹھا سکیں گی، منصوبوں کی شفاف جانچ اور مالی خطرات کا بہتر انتظام ضروری ہے ۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور
ہر دوائی کی تصدیق ممکن، وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
صدر مملکت کا ہنگامی دورہ لاہور، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات طے
کراچی عمارت گرنے کا واقعہ: 3 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ، 16 کی معطلی کا حکم
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاک
صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم کرانے میں نظر نہیں آتا: وزیراعلیٰ سندھ
سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ منہدم، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر