ڈھاکہ(نیشنل ٹائمز)بنگلہ دیش میں گارمنٹس مزدوروں کی کم از کم اجرت میں 36 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کے بعد کئی ہفتوں سے جاری احتجاج ختم ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے ۔
حکام کے مطابق فیکٹری مالکان اور مزدور نمائندوں کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد اتفاق رائے ہوا۔ مزدور اکتوبر سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے ، احتجاج کے باعث کاروبار کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔ مزدور نمائندوں نے اضافے پر مکمل اطمینان نہ ہونے کے باوجود اسے قبول کرتے ہوئے کارکنوں سے فیکٹریوں میں واپس آنے کی اپیل کی ہے تاہم بدھ کو دارالحکومت ڈھاکہ کے نواحی صنعتی علاقے غازی پور میں احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔



