نیروبی(نیشنل ٹائمز)یوگنڈا میں فوجی سربراہ موہوزی کینیروگابا کی ناقد 27 سالہ خاتون وکیل الائیکن پرائس اوپولوجے کو دو ماہ میں دوسری بار مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔
انسانی حقوق کی تنظیم اگورا کے مطابق خاتون کو بدھ کی صبح اینٹیبے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا، جس کے بعد ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ یوگنڈا کے محکمہ امیگریشن نے اغوا کی تردید کرتے ہوئے الزامات کو گمراہ کن قرار دیا ہے ۔انسانی حقوق کی کارکن اگاتھر اتوہائرے کے مطابق ستمبر میں بھی فوجی انٹیلی جنس اہلکاروں نے اوپولوجے کو اغوا کیا تھا، جہاں ان کے بقول انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور زیادتی کی دھمکیاں دی گئیں۔ یوگنڈا میں حکومت کے ناقدین کی جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافے پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے ۔



