جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کی پولیس نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ صوبہ بانٹین میں ٹافیاں بنانے والے کے ایک کارخانے میں ہفتے کی شب لگنے والی آگ مکمل طور پر بجھائی نہیں جا سکی، 7 لا شیں نکال لی گئی ہیں اور تقریباً 50 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
لاشوں کو شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ کارخانہ صوبہ بانٹین کے علاقے سیرنگ ریجنسی میں واقع ہے۔ آ تشزدگی کے وقت تقریباً 300 افراد وہاں موجود تھے۔ کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ مقامی پولیس کے مطابق آگ کی شدت کے باعث متاثرین کی باقیات ناقابل شناخت ہونے کی وجہ سے ظاہری طور پر پہچان ناممکن ہو گئی۔
پولیس نے کہا کہ متاثرہ عمارت کے بعض حصے منہدم ہونے کے خطرے کے باعث تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
انڈونیشیا، ٹافیاں بنانے والے کارخانے کی آگ مکمل طور پر بجھائی نہ جا سکی، تقریباً 50 افراد لاپتہ



