غیر ملکی سفارت کاروں کا چین کے پائیدار ماہی گیری طریقوں کا قریبی مشاہدہ

ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرق میں واقع آبی زراعت کے ایک مرکز میں سطح آب پر خوراک بکھیرے جانے کے دوران بڑی زرد کروکر مچھلیوں کے غول پانی میں چھلا نگ لگاتے ہو ئے نظر آتے ہیں جن کے چھلکے سورج کی روشنی میں چمکتے ہیں۔ یہ منظر دورے پر آئے غیر ملکی سفارت کاروں کے ایک گروپ کی توجہ فوری طور پر اپنی جانب مبذول کرا لیتا ہے۔
وزارت زراعت و دیہی امور کی دعوت پر فجی، جزائر سولومن، جمیکا، چلی، یوراگوئے، ارجنٹائن اور دیگر ممالک کے سفیروں اور سفارت کاروں نے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ژوشان میں گہرے سمندر میں بڑی زرد کروکر مچھلی کی آبی زراعت کے مرکز کا دورہ کیا۔
وفد نے دو روزہ دورے کے دوران کشتیوں کے ذریعے سمندر میں قائم آبی زراعت کے مقامات کا رخ کیا اور ژوشان میں کام کے مقامات، گودیوں اور ماہی گیروں کے دیہات کا دورہ کر کے چین کی پائیدار سمندری آبی زراعت اور ماہی گیری کے طریقوں کے بارے میں براہِ راست معلومات حاصل کیں۔ دورے میں ملک کی گہرے سمندر میں آبی زراعت، مربوط سمندری ماہی گیری کی صنعتی لڑی اور ماہی گیر برادریوں میں مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔
2 لاکھ 74 ہزار 500 مربع میٹر کے منصوبہ بند رقبے پر پھیلا ہوا اور 2 ہزار 417 میٹر طویل سیاحتی راہداری کا حامل یہ آبی زراعت کا مرکز جدید آبی زراعت، سائنسی تعلیم، تفریحی سمندری ماہی گیری اور سیاحت کو یکجا کرنے والے ایک جامع پلیٹ فارم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
چین میں فجی کے سفیر رابرٹ لی نے کہا کہ اس مرکز نے مچھلی کے بچوں کی افزائش، پراسیسنگ، نقل و حمل اور ماہی گیری کی سیاحت پر مشتمل ایک مکمل ویلیو چین تیار کر لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ماڈل فجی میں بھی اپنایا جا سکتا ہے جس کے لیے یہ قابل قدر تحریک فراہم کرتا ہے۔
ایک مقامی ماہی گیری کمپنی کے جنرل منیجر لیو یونگ ہو نے بتایا کہ اس مرکز نے رواں سال بڑی زرد کروکر مچھلی کے 55 لاکھ بچے سمندر میں چھوڑے ہیں۔ ہم نے ہر مرحلے پر زندہ مچھلیوں کی نقل و حمل کے لیے مخصوص آبی جہاز استعمال کیے تا کہ ان کے زندہ رہنے کی شرح 85 فیصد تک حاصل کی جا سکے۔
ژوشان کا شعبہ ماہی گیری چین کی اس شعبے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول کی کوششوں کی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔ اپنے دورے کے دوران سفارت کاروں نے تیز رفتار خودکار پراسیسنگ لائنز، ذہین درجہ بندی کی سہولیات، انتہائی کم درجہ حرارت والے بڑے کولڈ سٹوریج اور دیگر جدید آلات کا بھی معائنہ کیا اور شہر کی ماہی گیری کی صنعت کو سہارا دینے والی تکنیکی پیشرفت کو سراہا۔
وفد نے آبی زراعت اور پراسیسنگ کے علاوہ چین کی دور دراز سمندری ماہی گیری کی سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرنے والی خدمات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔



  تازہ ترین   
احمد پور شرقیہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری
دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر