اوٹاو(نیشنل ٹائمز)کینیڈا کے مختلف علاقوں میں برف باری کے نئے سلسلے اور سرد ہواؤں کے باعث اہم شاہراہوں پر آمدورفت متاثر ہوئی ہے ،
کئی ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے ۔ موسمیاتی اداروں اور ٹرانسپورٹ حکام نے بتایا کہ برف جمنے اور کم حدِ نگاہ کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر جانے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔



