یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی، سعودی عرب نے فوجی اتحاد کے کمانڈر کو تبدیل کردیا

ریاض،دبئی ،تہران(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب نے یمنی حکومت کی مدد کے لیے قائم فوجی اتحاد کے کمانڈرفہد بن حمد بن عبدالعزیز السلمان کو حوثی باغیوں کی مسلسل کامیابیوں کے بعد عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔یہ فیصلہ حوثیوں کی جانب سے ایک روز قبل عدن شہر کے نواحی علاقے تک پیش قدمی کے بعد کیا گیا ہے ۔ عدن سعودی حمایت یافتہ اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کا عارضی دارالحکومت ہے اور حوثی جنگجو اس سے تقریباً 60 کلومیٹر دور پہنچ چکے ہیں۔فہد بن حمد بن عبدالعزیز السلمان اگست 2024 سے فوجی اتحاد کی کارروائیوں کی قیادت کر رہے تھے۔ حالیہ ہفتوں میں یمنی حکومتی فورسز کو مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی فرمان کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فہد بن حمد بن عبدالعزیز السلمان کو وزیر دفاع کا فوجی امور کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے ، جبکہ فوج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد بن رقّاد الرویلی کو فوجی اتحاد کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔

تاہم مبصرین کو اس بات پر شبہ ہے کہ فوجی اتحاد کے نئے کمانڈر کی تعیناتی سے حالات میں کوئی خاص تبدیلی آئے گی۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف برمنگھم میں سعودی خارجہ پالیسی کے ماہر عمر کریم نے کہا کہ صرف قیادت میں تبدیلی سے وہ بنیادی مسائل حل ہونے کا امکان نہیں جو حوثیوں کے خلاف فوجی اتحاد کی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ جب تک غیر معمولی صلاحیت اور تجربے کا حامل کوئی شخص تعینات نہیں کیا جاتا، کمانڈر کی برطرفی سے زمینی حقائق تبدیل ہونے کا امکان کم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے زیر کمان فوجیوں کو اپنے علاقے میں کنٹرول کرنا ایک بات ہے ، لیکن اتحادی افواج کو کنٹرول کرنا، ان کے درمیان رابطہ کاری کرنا اور پیچیدہ حالات میں کسی دوسرے ملک کے محاذ پر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے انہیں متحرک کرنا انتہائی مشکل کام ہے ۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے ایک پروجیکٹائل کے حملے کے نتیجے میں تیل بردار جہاز میں آگ لگ گئی، تاہم عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے ۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق جہاز آبنائے ہرمز سے نکل کر عمانی ساحل کے قریب پہنچا تو نامعلوم پروجیکٹائل انجن روم سے ٹکرایا۔ بحری سلامتی کے ادارے وینگارڈ نے جہاز کی شناخت پاناما کے پرچم بردار آئل ٹینکر ‘‘او این فینکس’’ کے نام سے کی ہے ۔ ادارے کے مطابق جہاز عمانی ساحل سے تین بحری میل دور نشانہ بنا۔ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ اتوار کو مشرق وسطیٰ پہنچ گیا، جس کے بعد خطے میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کے جنگی گروپس کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں دوبارہ لڑائی شروع ہونے کے دوران سامنے آئی ہے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے اور امریکا کی جانب سے شرائط پوری کیے جانے تک بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تباہ شدہ جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایران کی نطنز، فردو اور اصفہان جوہری تنصیبات امریکی حملوں میں متاثر ہوئی تھیں۔عراق نے تیل سمگلنگ کے الزامات کے بعد ایران نواز مسلح گروپ کتائب حزب اللہ کے مضبوط گڑھ جرف الصخر میں فوج داخل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم علی الزیدی نے مسلح افواج کو علاقے میں داخل ہونے کی ہدایت کی ہے ۔

حکومتی ترجمان حیدر العبودی نے بتایا کہ علاقے پر قابض مسلح گروہ کو وہاں سے نکلنے کیلئے ڈیڈ لائن بھی دے دی گئی ہے ۔ گروہ کو جمعہ تک علاقہ خالی کرنے کی مہلت دی گئی ہے ۔ادھر بحرین کی عدالت نے ایران سے روابط اور دہشت گردی کے الزامات میں 64 شیعہ مجرموں کو عمر قید جبکہ پانچ کو 15، 15 سال قید کی سزا سنا دی۔ سزا پانے والوں میں 57 مذہبی رہنما بھی شامل ہیں۔ برطانیہ میں قائم بحرین انسٹی ٹیوٹ فار رائٹس اینڈ ڈیموکریسی کے مطابق مقدمے میں 69 افراد نامزد تھے ، جن میں 60 مذہبی رہنما شامل ہیں۔ بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے سزاؤں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مجرموں سے 80 لاکھ دینار بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ ایران جنگ کے بعد بحرین میں ایران سے ہمدردی رکھنے اور پاسداران انقلاب سے روابط کے الزام میں سینکڑوں افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت، انتقامی کارروائیاں بند، قیدی آزاد کرنا پڑیں گے: بلاول بھٹو
کمانڈر ترک فضائیہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف
پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر غور
ٹرمپ کا تھائی لینڈ سے بڑا تجارتی معاہدہ، امریکی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرنے کا اعلان
ای سی او رکن ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت
چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کریں گے؟ ٹرمپ کا بتانے سے انکار
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر